loader

تمام ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے 10 فیصد سے 25 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Mar, 2020
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں آج 9 مارچ سے 10 فیصد سے 25 فیصدتک کمی کر دی گئی۔ اگر کوئی مسافر کسی جگہ آنے جانے کی بیک وقت ٹکٹوں کی ریزرویشن کرواتا ہے تو اسے کرائے میں 25فیصد رعایت ہو گی اور اگر کوئی مسافر کسی جگہ جانے کیلئے صرف ایک طرف کی ٹکٹ کی ریزرویشن کرواتا ہے تو اسے کرائے کی مد میں 10فیصد رعایت ہوگی، مسافروں کو یہ رعایت 8مئی تک حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے لاہور،اسلام آباد،کراچی اور ملتان سمیت پشاور کے درمیان ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں میں فیصل آباد ایکسپریس ٹرین، قراقرم ایکسپریس ٹرین،فیصل ایکسپریس، سبک خرام ٹرین، ملت ایکسپریس ٹرین، شالیمار ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس، سندھ ایکسپریس، بہاوالدین ذکریا ایکسپریس ، گرین لائن ، سبک رفتار ، ملتان ایکسپریس، مہر ایکسپریس، تھل ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس، عوام ایکسپریس رحمان بابا ایکسپریس ٹرین، کراچی ایکسپریس ٹرین، موسیٰ پاک اوربزنس ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔ 

Related Posts