loader

لاک ڈائون 14اپریل تک توسیع، کرونا بڑھے کا خدشہ۔

  • Created by: editor
  • Published on: 02 Apr, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے ابھی پاکستان میں بڑھنا ہے اور کس ریٹ سے اس نے بڑھنا ہے ابھی ہمیں نہیں پتہ۔ تاہم ایک ہفتے تک ہمیں وہ بھی آئیڈیا ہو جائے گا۔ ابھی ہمارا ساری جگہ سے ڈیٹا آ رہا ہے اور ہم اسے پراسیس کر رہے ہیں۔ ابھی تک تو اللہ تعالیٰ کا کوئی خاص کرم ہمارے ملک کے اوپر ہے کہ جس طرح مغربی ممالک میں کرونا وائرس نے شدت اختیار کی اور بڑھا اس طرح پاکستان میں نہیں کر رہا اور ہمارے ہاں اموات کی شرح بھی دنیا کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت کی طرف سے ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے سارے سٹاف کو یقین دہائی کروانا چاہتا ہوں کہ 15جنوری سے جب سے چین میں کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تو ہمیں اندازہ تھا کہ یہ پاکستان بھی آئے گا۔ تب سے ہم اس کی تیاری کر رہے تھے اور ہمیں اس وقت سے احساس تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں اور جہاد کرنے میں فرنٹ لائن ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف ہے۔ اس احساس کی وجہ سے ہم نے تب سے تیاری کی کہ ہم کیسے اپنے طبی عملے کو ضروری آلات فراہم کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہم نے 70سال میں اپنے ہیلتھ سیکٹر پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ میں اور میری بہنیں ہم سب سرکاری ہسپتالوں میں پیداہوئے اور ہم سب سرکاری ہسپتالوں میں جاتے تھے۔ سرکاری ہسپتالوں کا معیار 1970ء کی دہائی تک اچھا تھا۔ صحت کے شعبہ میں ہم پیچھے رہ گئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی خوش قسمتی ہے کہ چین نے ہمیں اس چیز میں اولیت دی۔ جیسے، جیسے انہوں نے کورونا پر قابو پایا سب سے پہلے انہوں نے اولیت پاکستان کو دی اور آج بھی جو آلات ہمارے پاس آرہے ہیں وہ سارے چین سے آرہے ہیں۔ 

Related Posts