loader

کورونا وائرس کے وار مزید تیز، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1832 ہوگئی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 31 Mar, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1832 ہوگئی، پنجاب میں 651، سندھ 627، خیبر پختونخوا میں 217 کیس سامنے آچکے ہیں۔بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ ملک بھر میں اموات کی تعداد 21 ہوچکی ہے۔ضرور پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 500 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 651 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہوئی جس کے بعد مریض بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے 152 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ عالمی وبا کو شکست دینے میں اب تک 57 افراد کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 21 تک پہنچ چکی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور سندھ میں جلد چار لیبارٹریاں فعال ہو جائیں گی، گجرات اور بہاولپور میں بھی کورونا ٹیسٹ شروع ہو جائیں گے۔ معاون خصوصی معید یوسف نے بتایا فلائٹ آپریشن 5 اپریل سے بحال ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ ادھر سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سپرے کا عمل جاری ہے، مری روڈ سمیت بڑی سڑکوں کی صفائی کا کام بھی کیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے بھی بحریہ ٹاؤن کے ساتھ ساتھ ہیں۔ 

Related Posts