loader

بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 13 Aug, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔سیلاب سے بنگلا دیش کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا ہے، ڈھاکہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے، فلاحی تنظیموں کے کارکنوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کیا، کئی افراد کو لانچوں میں بٹھا کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔مون سون بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے کے سبب جہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں کرنٹ لگنے سے بھی متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
 

Related Posts