loader

گذشتہ مالی سال میں ادویات اور طبی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 25.69 فیصد اضافہ

  • Created by: editor
  • Published on: 21 Aug, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

 

اسلام آباد (آن لائن) گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران ادویات اور طبی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 25.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران درآمدات کا حجم 148.37 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران درآمدات کا حجم 118.05 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران ادویات اور طبی مصنوعات کی درآمدات میں 30.32 ارب روپے یعنی 25.69 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 
 

Related Posts