loader

بھارتی ڈرامے ’’ناگن3‘‘ کے اداکار کمسن بچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

  • Created by: editor
  • Published on: 05 Jun, 2021
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

 ممبئی: بھارتی ڈرامے ’’ناگن3‘‘ میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار پرل وی پوری کو مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد پر ایک لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ممبئی کے علاقے مالاڈ میں مالوانی پولیس نے اداکار سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں اسے ایک کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کیس میں ملوث ملزمان نے اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اداکار پرل وی پوری کو متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والوں کی جانب سے شکایت درج کیے جانے کے بعد جمعہ کی شب گرفتار کیا گیا ہے۔ اور انہیں پی او ایس سی او(بچوں سے جنسی تحفظات سے متعلق) ایکٹ کے تحت  پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت میڈیا پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار پرل وی پوری نے 2013 میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کئی ڈراموں اور میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے تاہم انہیں ڈراما سیریل ’’ناگن3‘‘ میں کام کرنے سے بے حد مقبولیت ملی۔

Related Posts