loader

فکسنگ سکینڈل کیس میں عمراکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Apr, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر سپاٹ فکسنگ معاملے میں 3 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث وہ ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 5ویں سیزن کے آغاز سے قبل معطل کئے گئے عمر اکمل کو بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔عمر اکمل نے ان نوٹسز کا جواب دیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کیلئے درخواست نہیں کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کے سپرد کردیا تھا۔ چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کیلئے عمر اکمل اور پی سی بی کو نوٹسز جاری کئے تھے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں اس کی سماعت ہوئی جس دوران تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا گیا اور سماعت کے بعد عمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

Related Posts