loader

گذشتہ مالی سال کے دوران کرم کش ادویات کی قومی درآمدات میں 35.22 فیصد اضافہ

  • Created by: editor
  • Published on: 21 Aug, 2019
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

 

اسلام آباد(آن لائن) گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کرم کش ادویات کی قومی درآمدات میں 35.22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں کرم کش ادویات کی ملکی درآمدات 25.91 ارب روپے تک بڑھ گئیں۔ جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران درآمدات کا حجم 19.17 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کرم کش ادویات کی ملکی درآمدات میں 6.74 ارب روپے یعنی 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 
 

Related Posts