loader

زیڈ ٹی ای نے چین میں پہلا 5 جی فون جاری کر دیا

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Aug, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

 زیڈ ٹی ای وہ پہلی کمپنی بن گئی ہے، جس نے چین میں پہلا 5 جی فون متعارف کرایا ہے۔ زیڈ ٹی ای نے  چین میں  Axon 10 Pro 5G سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ زیڈ ٹی ای نے  فروری میں ہونے والی ایم سی ڈبلیو میں اس فون کا اعلان کیا تھا۔
 Axon 10 Pro 5G   میں  6.47 انچ  1080p ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔اس فون میں کوالکوم کا  پہلی نسل کا X50 5G  موڈیم ہے، جو اسے چین میں آنے والے 5 جی نیٹ ورک کے ساتھ کنکٹ کرے گا۔

 


اگرچہ چینی صارفین اس فون کو آج ہی خرید سکتے ہیں لیکن اس پر 5جی  نیٹ ورک استعمال کرنے کےلیے صارفین کو اکتوبر کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اکتوبر میں چائنا موبائل چین میں  تجارتی پیمانے پر 5 جی  سروسز کا آغاز کرے گا۔چائنا موبائل  کو امید ہے کہ اس سال کے اختتام تک وہ 5 جی  نیٹ ورک کو 50 شہروں تک پھیلا دیں گے۔

 

 

Related Posts