loader

فلوز ملز نے سرکاری گندم اُٹھانے سے انکار کر دیا، آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا عندیہ

  • Created by: editor
  • Published on: 17 Nov, 2021
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

لاہور پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گندم کا سرکاری کوٹہ نہ اٹھانے کا اعلان کر دیا جس سے آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے مطالبہ کیا کہ گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے نئی فلورملز کو گندم کوٹے کے مطابق دینے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔ عاصم رضا نے کہا کہ گذشتہ سال ان دنوں 24 ہزار ٹن روزانہ سرکاری گندم فراہم کی جا رہی تھی، اب 18 ہزار ٹن روزانہ دی جا رہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ منگل سے ہڑتال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ محکمہ خوراک سے معاملات طے پا جانے کے بعد صوبے بھر میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔

چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عاصم رضا نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد گندم کوٹہ اٹھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ منظورکرلیا ہے، اس لیے منگل کو دی جانے والی ہڑتال کی کال مؤخرکردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر فوڈ وعدے کے مطابق کابینہ سے فوری منظوری لیں۔ 

Related Posts