loader

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان۔

  • Created by: editor
  • Published on: 29 Feb, 2020
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مہنگائی کے دور میں عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لیے تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 89 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کا امکان ہے۔ فی الوقت یہ اوگرا نے سمری ارسال کی ہے تاہم وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی جب کہ قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ 

Related Posts