loader

اسلام آباد، کورونا ویکسین کی سنگل ڈوز کیلئے عمر کی حد 70سال کردی گئی

  • Created by: editor
  • Published on: 06 Apr, 2021
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد 70سال کر دی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گذشتہ روز سنگل ڈوز ویکیسن لگانے کی عمر 80 سال رکھی گئی تھی جبکہ اسلام آباد میں اب سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جا سکتی ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے۔ڈی ایچ او نے کہا کہ سنگل ڈوز ویکسین کی سہولت اب 70سال کے افراد کو بھی حاصل ہے، یہ ویکسین کا ایک شاٹ ہے، اس سے بزرگوں کے لیے کم پریشانی ہے۔ 

Related Posts