loader

افغانستان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، 77 افراد ہلاک اور 100 زخمی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 26 Aug, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

افغانستان میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیمز ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں 77 افراد بہہ گئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔کے مطابق مسلسل ہونے والی مون سون بارشوں میں صوبہ پروان زیر آب آگیا، بارشوں سے ڈیمز کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ، ہورڈنگز گرنے اور مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا، تاحال 77 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ریلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پروان کے مرکزی شہر چاریکار کو پہنچایا جہاں 350 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہیں۔ دارالحکومت کابل میں بھی سیلابی ریلے نے تباہی مچائی۔واضح رہے کہ مون سون کی بارشوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، پاکستان، بھارت اور افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ 

 

 

 

 

 

 

Related Posts