loader

لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

  • Created by: editor
  • Published on: 03 Apr, 2021
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے،تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 85روپے مقرر کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو 85فی کلو چینی کی فروخت پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے،محکمہ صنعت کی جانب سے پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیزن میں چینی کی پیداواری لاگت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے،مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل قیمت 95روپے تک ہے جبکہ ریٹیل قیمت 100کے قریب ہے جو کسی بھی طرح جائز نہیں۔ٹرانسپورٹیشن چارجز ، منافع کے مارجن کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 80روپے فی کلو ( بشمول ٹیکسز)نوٹیفکیشن کیا گیا ہے جبکہ ریٹیل قیمت 85روپے فی کلو سے زیادہ نہیں ہو گی ۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیزکو فوری آگاہ کریں۔ 

Related Posts