loader

کراچی، سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • Created by: editor
  • Published on: 10 Aug, 2019
  • Category: Business / business
  • Posted By: Editor

Post Info

 ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعہ کے روز ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے اضافے کے بعد 158 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 44 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر نے اڑان بھری اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافے کے بعد 158 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

 

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1502 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی بڑھتی قدر اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

Related Posts