loader

منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں:شہباز شریف

  • Created by: editor
  • Published on: 29 Nov, 2021
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کے لئے موت کا پروانہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ نے قوم سے کہی میری ایک اور بات سچ اور حکومت پھر جھوٹی ثابت ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا گیا کہ قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے، باربار خبردار کرچکا ہوں کہ یہ حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری کے خلاف سازش ثابت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ منی بجٹ کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام اور گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی۔آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کو قومی مفاد میں منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب پاکستان اورعوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن سے مل کر پاکستان اور عوام دشمن حکومتی منی بجٹ اور قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومت کا راستہ روکیں گے،شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مزید پٹرول بجلی گیس مہنگی ہوگی، قوم کا زندگی گزارنا مزید ناممکن ہوگا۔ غربت ظلم کی حدیں عبور کر چکی ہے۔ ٹیکس میں اضافہ سے کاروبار مزید ختم، معیشت کا حجم مزید سکڑ جائے گا، لاکھوں مزید بے روزگار ہوں گے۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ مہنگائی کی قیامت صغری برپا ہوچکی۔ ظالم حکومت سے نجات ہی قوم کے لئے راہ نجات ہے۔قومی بجٹ عوام کے ساتھ سنگین دھوکہ اور فریب تھا۔ 

Related Posts