loader

اردن کے باغی شہزادے نے شاہ عبداللہ کی غیرمشروط اطاعت کا اعلان کردیا

  • Created by: editor
  • Published on: 06 Apr, 2021
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

عمان اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے خلاف ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد بغاوت کے مبینہ سرغنہ شہزادہ حمزہ نے شاہ عبداللہ کی غیر مشروط اطاعت اور وفاداری کا اعلان کر دیا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک خط میں باغی شہزادے حمزہ نے گذشتہ تین روزہ واقعات کے بعد کہا ہے کہ وہ خود کو ہاشمی مملکت اردن کے فرمانروا کے سپرد کرتے ہیں.

شہزادہ حمزہ نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے شاہ عبداللہ دوم کے وفاداری کا عزم کیا ہے خط میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب اردن کی سلامتی اور قومی مفاد کی خاطر شاہ عبداللہ کے ساتھ کھڑے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اردن کے مفادات ہرچیز پرمقدم ہیں میں اپنے آباو اجداد کی روایت اور ان کے عہدو پیمان کی پاسدارای کروں گاگذشتہ دو روز کے دوران سامنے آنے والے واقعات کے بعد میں خود کو بادشاہ سلامت کے حوالے کرتا ہوں شہزادہ حمزہ نے کہا کہ میں اردن کے آئین کی پابندی کروں گا اور ملک و قوم کے مفاد میں ملک کے فرمانروا کے ساتھ رہوں گا.

واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اپنے چچا شہزادہ حسن کو سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین سے معاملات طے کرنے کا اختیار دیا تھا اردن کے شاہی دیوان کے ایک بیان میں کہا گیا تھاکہ شہزادہ حمزہ نے ہاشمی خاندان کی روایات کی پیروی کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہزادہ حسن کی رائے کا احترام کریں گے. بعض تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ عبداللہ دوم اس تمام معاملے کو کسی عدالت کے بجائے شاہی خاندان کے اندر ہی طے کرنے کے حق میں ہیں اور وہ اس کو طول دینے کے حق میں نہیں بتایا گیا ہے کہ اس شہزادہ حمزہ کے فیصلے کے پیچھے ان کے چچا کی مفاہمت کے علاوہ ایک بڑے عرب ملک کے شاہی خاندان کی کوششیں بھی شامل ہیں .

ادھر امریکا نے بھی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے وائٹ ہاﺅس اور امریکی محکمہ دفاع نے اپنے بیانات میں اردنی فرمانروا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبد اللہ امریکا کے ایک اہم پارٹنر ہیں امریکا ان کی بھرپور حمایت کرتا ہے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہم اردن میں ہونے والے سیاسی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں موجودہ حالات میں ہم اردنی فرمانروا کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں.

قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ اردن میں بغاوت عمان کا اندورنی معاملہ ہے اردن کے معاملات کو ہم اپنے اردنی اتحادیوں پر چھوڑ دیتے ہیں توقع ہے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کے مفاد میں بہتر فیصلہ کریں گے. ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن عمان کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہم اردنی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں شاہ عبداللہ دوم امریکا کے ایک اہم اتحادی ہیں اور انہیں ہماری پوری حمایت حاصل ہے جبکہ پینٹاگان کی ترجمان جیسکا میکنٹری نے کہا کہ امریکا اردن کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور ہم شاہ عبداللہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘پینٹاگان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اردن کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور امریکی حکومت اردن کے عہدیداروں سے رابطے میں ہے امریکا کی اردن کے ساتھ پائیدار اور مضبوط شراکت ہے ہم اردن کی سلامتی کے لئے پرعزم ہیں. 

Related Posts