loader

فواد عالم ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایاعلی کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

  • Created by: editor
  • Published on: 10 Apr, 2021
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فواد عالم ویب سیریز ’’خود کش محبت‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جارہے ہیں۔ ویب سیریز کے پوسٹر اور ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیاگیا۔

حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں فواد عالم نے کرکٹ کے میدانوں سے اچانک اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکاری کرنے کا شوق تھا اور جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے ویب سیریز میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔ انہوں نے امید کی کہ ان کی ویب سیریز سب کو پسند آئے گی۔

فواد عالم سے جب پوچھا گیا کہ وہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایا علی ان تینوں اداکاراؤں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ ان تینوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ کیا پتہ یہ سب ایک ساتھ کام کرلیں۔ فواد عالم نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ان تین ہیروئنز میں سے جس نے ان کے ساتھ کام کیا وہ ان کے لیے فخر کی بات ہوگی کیونکہ یہ جانے مانے نام ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ فواد عالم کی ویب سیریز ’’خودکش محبت‘‘ میں اداکارہ فاریہ حسن ان کے مقابل مرکزی ادا کررہی ہیں۔ یہ ایک رومانوی ویب سیریز ہے جس میں فواد عالم کو فاریہ حسن کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کی ہدایات راؤ ایاز شہزاد نے دی ہیں جب کہ فرحان گوہر اس کے پروڈیوسر ہیں۔ ’’خود کش محبت‘‘ رمضان کے مہینے میں اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔

 

 

Related Posts