loader

کرونا کی نئی قسم بھارت سے برطانیہ پہنچ گئی

  • Created by: editor
  • Published on: 16 Apr, 2021
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

 

برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق کرونا وائرس کی اس نئی بھارتی قسم میں برطانیہ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اب تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 77 برطانوی شہریوں میں نئی بھارتی قسم بی ون617 کے انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق یہ مریض 14 اپریل تک رپورٹ ہوئے۔

برطانوی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ تصدیق کیے گئے کیسز میں سے 73 مریضوں کا تعلق برطانیہ جب کہ 4 کیسز کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ برطانیہ میں پی ایچ ای نے نئی کرونا قسم سے متعلق رپورٹ کیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کی ایک ایسی قسم ہے جس سے متعلق تاحال کوئی تحقیق نہیں کی گئی، جب کہ اس سے متعلق جانچ پڑتال جاری ہے، یہ ایک انتہائی مہلک قسم ہے، جو تیزی سے انسانی جسم اور اس کی قوت مدافعت پر اثر کرتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ برطانیہ نے بھارت کو اب تک ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ کرونا کنٹرول کرنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں کرونا ویکسین بھی کم پڑ گئی ہیں، جب کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا عمل بھی جاری ہے 

Related Posts