loader

ملکہ برطانیہ نےپرنس فلپ کیساتھ پرانی تصویرشیئرکردی

  • Created by: editor
  • Published on: 17 Apr, 2021
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ گھاس پر ساتھ بیٹھے ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز کر رہے ہیں، جب کہ ان کے عقب میں پہاڑ نظر آرہے ہیں۔

تصاویر برطانوی شاہی خاندان کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں۔ ایک اور شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں شاہی محل میں کھڑے ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر کیساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی خواہش پر یہ پرائیویٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جو سال 2003 کی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ فلپ کا انتقال 9 اپریل کو ہوا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

ایک اور شیئر کی گئی پوسٹ میں ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی منگنی کا ذکر ہے جس میں کیمرے میں محفوظ اس وقت کے یادگار لمحات کو بھی تصویری شکل میں مداحوں کیساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

اس وقت کی شہزادی الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی منگنی سال 1947 میں جولائی میں ہوئی تھی، جب کہ سال 2017 میں جوڑے نے اپنی شادی کی پلاٹنیم سالگرہ منائی تھی۔

پرنس فلپ کی خواہش کے مطابق ان کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی خود تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔ پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا 

Related Posts