loader

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

  • Created by: editor
  • Published on: 28 May, 2021
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

حکام کےمطابق دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر pk287 کی بریفنگ جاری تھی کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا اسجد علی نامی مسافر سامان کے ہمراہ سفر کے لیے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج پہنچا ۔ 

اے این ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو مسافر کے ٹرالی بیگ کی تہوں میں پیکنگ مٹیریل کے ساتھ چھپائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سامان و ہیروئن سمیت مسافر کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا جہاں ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

Related Posts