loader

یاسرنواز کی حکومت سے موبائل پرکورونا ٹیون کے بجائے سورہ رحمان سنانے کی اپیل

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Jun, 2021
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

یاسر نواز نے حکومت سے موبائل پر لگی کورونا ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگانے کی درخواست کی ہے۔

یاسر نواز کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’موبائل فون پر لگی کرونا ٹیون تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔‘‘ 

واضح رہے کہ یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ ان دنوں ترکی میں اپنے چھوٹے بیٹے بالاج کے ساتھ چھٹیاں منارہے ہیں اور ترکی کے خوبصورت مقامات سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ 

Related Posts