loader

زیراعظم نےآج کل بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، اسد عمر

  • Created by: editor
  • Published on: 29 Jul, 2019
  • Category: international / international
  • Posted By: Editor

Post Info

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی بلیک میلنگ کا لیول بڑھا دیا ہے، پہلے وزیراعظم کے میسج آتے تھے کہ اسد آپ کو مس کررہا ہوں، اب ان کا میسج آیا کہ اسد ہم سب آپ کو مس کررہے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا۔

Related Posts