loader

مایا علی نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

  • Created by: editor
  • Published on: 07 Aug, 2019
  • Category: showbiz / showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

 کراچی(این این آئی) اداکارہ مایا علی نے اپنی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں اپنے کردار سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ثانیہ نامی ایک بردبار اور مضبوط لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ ایک اعلیٰ سوچ اور اپنا فیصلہ خود کرنے والی لڑکی ہوتی ہے، وہ یہ بھی جانتی ہے کہ کیا اچھا ہے کیا بْرا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ثانیہ اپنے خاندان کی اہمیت بھی سمجھتی ہے۔مایا علی نے یہ بھی کہا کہ ہر

 
 


کردار کا میری زندگی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور میں ذاتی طور پر یہ محسوس بھی کرتی ہوں کہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ثانیہ کا جو کردار میں ادا کر رہی ہوں وہ بہت مضبوط کردار ہے اور اس کردار کا میری ذات سے موازنہ کیا جاسکتا ہے

Related Posts