loader

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے فخر زمان کی سینٹرل کانٹریکٹ میں تنزلی

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Aug, 2019
  • Category: sports / sports
  • Posted By: Editor

Post Info

 پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے فخر زمان کی سینٹرل کانٹریکٹ میں تنزلی، جارح مزاج اوپننگ بلے باز کو بی کیٹیگری سے نکال کر سی کیٹیگری میں ڈال دیا گیا، جبکہ بطور کپتان اور انفرادی طور پر مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز احمد کو کیٹیگری اے میں برقرار رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرات کے روز قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حیران کن طور پر کئی کرکٹرز کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

سب سے حیران کن تنزلی جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کی قرار دی جا رہی ہے۔ فخر زمان نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور وہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے 3 بلے بازوں میں شامل ہیں۔

 

تاہم اس کے باوجود فخر زمان کو اے کیٹیگری میں ترقی دینے کی بجائے سی کیٹیگری میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شائقین کرکٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر زمان کارکردگی دکھانے کے باوجود سی کیٹیگری میں ڈال دیے گئے ہیں۔

Related Posts