loader

مران خان جتنا ظلم کریگا برداشت کریں گے ‘‘ اپوزیشن جماعتوں نے کیا بڑا فیصلہ کر لیا ؟ دوٹوک اعلان جمعہ‬‮

  • Created by: editor
  • Published on: 09 Aug, 2019
  • Category: international / international
  • Posted By: Editor

Post Info

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مریم نواز کی گرفتار ی پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ لیگی رہنماؤں کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائیگی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں،مریم نواز نے استدعا کی مجھے والد سے ملنا ہے وقت دیا جائے، کیا نیب ایک دن انتظار نہیں کرسکتا تھا،بلاف خوف و خطر کہتا ہوں کشمیر کا سودا کیا گیا ہے، مریم نواز کی گرفتاری بھی

 
 


کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی ،پھر ثابت ہوگیا کہ نیب اور پی ٹی آئی گٹھ جوڑ ہے اور یہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں،پشاور بس منصوبے میں 100 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف ان کو جاکر پکڑے،پوری قوم سوال کر رہی ہے کہ کرپشن کا نزلہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گرایا جارہا ہے کیا باقی سب دودھ کے دھلے ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا اور بیٹی کے سامنے والد کو، ایسا دلخراش منظر شاید پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو، وہ دونوں باپ بیٹی خود کو قانون کے حوالے کرنے آئے تھے، بیٹی اپنی بیمار ماں کو اور والد اپنی بیمار بیوی کو لندن کے اسپتال چھوڑ کر آئے تھے، کل اس کی بدترین تاریخ دہرائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے میرے بھائی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنے نہیں دیا گیا اور باہر روک دیا گیا تھا اور پھر مجھے بعد میں پتہ لگا کہ اندر نیب کی ٹیم موجود ہے اور انہوں نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو اپنے والد اور یوسف نواز کو اپنے چچا کے سامنے گرفتار کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب راستے میں یا ان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار نہیں کرسکتی تھی۔

Related Posts