loader

اسلام آباد ، مری اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • Created by: editor
  • Published on: 10 Aug, 2019
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

 : اسلام آباد ، مری اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکےاسلام آباد، مری ، سوات، مالاکنڈ، مردان ، ایبٹ آباد اور صوابی میں محسوس کیے گئے۔

 

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کُھلی جگہ پر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ، جبکہ فی الوقت زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

Related Posts