loader

کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر! مودی اپنے ہی جال میں پھنس گئے

  • Created by: editor
  • Published on: 21 Aug, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

 

سلام آباد(سی پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چو ہدری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ

 
 


پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔

Related Posts