loader

مودی حکومت کو بڑا جھٹکا، مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار

  • Created by: editor
  • Published on: 21 Aug, 2019
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

 

سرینگر( آن لائن )بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنیکا گھنائونا اقدام کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ٹیم وشاکا پٹنم میں ہونیوالی وزی ٹرافی میں حصہ لے رہی تھی ۔ مگر سیکورٹی معاملات اور بھارت کی جانب سے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی ٹیم نے ٹورنامنٹ سے خود کو باہر نکال لیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن کو گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے سیکورٹی کی

 
 


کوئی ضمانت نہیں دی جاسکی جن کے ذمے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کے سفری انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔ اس کیساتھ ساتھ انکی جانب سے کپتان پرویز رسول سمیت متعدد کھلاڑیوں سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں سے رابطہ اور ابلاغ نہ ہونا ہے۔

Related Posts