loader

بھارتی خلائی مشن چندریان دوئم چاند کے مدار میں پہنچ گیا

  • Created by: editor
  • Published on: 21 Aug, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

 

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کا چاند کی طرف بھیجا جانے والا خلائی مشن چندریان دوئم کامیابی سے چاند کے مدار تک پہنچ گیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے چندریان دوئم سے پہلے چاند کی طرف اپنا پہلا خلائی مشن چندریان اول 2008ء میں خلا میں بھیجا تھا لیکن وہ چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ بات بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اِسروکی طرف سے بتائی گئی۔ اس مشن کے ذریعے بھارتی ماہرین 14 روز تک چاند کے جنوبی قطب کی سطح کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے اور اس دوران اس

 
 

سطح کی ہیئت کا بغور مطالعہ کرنے کے علاوہ چاند کی سطح پر پانی یا اس کے آثار تلاش کرنے کی کاوش بھی کی جائے گی۔ بھارت نے چندریان دوئم سے پہلے چاند کی طرف اپنا پہلا خلائی مشن چندریان اول 2008ء میں خلا میں بھیجا تھا لیکن وہ چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔

Related Posts