loader

اینڈروئیڈ صارفین اب گوگل اسسٹنٹ کو خاموش کرا سکیں گے

  • Created by: editor
  • Published on: 28 Aug, 2019
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

 بعض دفعہ   صارفین چاہتے ہیں کہ گوگل اسسٹنٹ اُن کے سوالوں کے جواب تیز آواز میں بول کر نہ دے بلکہ سکرین پر ہی ظاہر کرے جس میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ  وہ کس طرح سے گوگل اسسٹنٹ کو خاموش کرا سکتے ہیں۔
گوگل اسسٹنٹ کو خاموش کرانے سے گوگل کے دئیے گئے  جوابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

آپ  گوگل اسسٹنٹ کا جواب سکرین پر دیکھ سکیں گے لیکن تیز آواز میں نہیں سن سکیں گے۔
گوگل اسسٹنٹ  کی آواز کو بند کرنے کے لیے ہوم بٹن  دبائیں  یا OK Google یا Hey Google کہیں ۔ جب نیچے سے اسسٹنٹ باکس آ جائے تو نیچے سکرین کے  دائیں طرف موجود کمپاس کے آئیکون پر ٹیپ کریں۔

 

اس کے بعد اپنی پروفائل فوٹو  پر یا  ڈسپلے کے دائیں کونے پر اپنے  نام کے ابتدائی حروف پر ٹیپ کریں۔

Related Posts