loader

بھارتی ریاستی رہشت گردی جاری۔ کشمیری لڑکی کی آنکھیں پیلٹ فائر سے ضائع

  • Created by: editor
  • Published on: 11 Sep, 2019
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

سب کشمیریوں کا ایک بیان ۔پاکستان یا پھر قبرستان ۔ 

نمائندہ خصوصی ہارون پاشا انٹرنیشنل نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کی ایک بہادر لڑکی ارفہ کے گھر رات کے وقت دوبھارتی سپاہی داخل ہوئے اور اس سے کہ پوچھا کہ تمہارا بھائی کہاں ہے ۔ جس پر ارفہ نے جواب دیا کہ وہ آزادی کی جنگ لڑنے گیا ہے ۔ جس پر مودی فاشسٹ کے نمائندے آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں ارفہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اور دوبارہ پوچھا کہ بتاو تمہارا بھائی کہاں ہے تو ارفہ نے چیخ کر کہا:" کشمیر کے مسلمانوں کا ایک بیان, پاکستان یا قبرستان"جس پر بھارتی ریاستی دہشت گردوں نے تشدد کرنا شروع کرد یا جب ان کا کلیجا ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے ارفہ کے چہرے پر پیلٹ گن فائر کر دی جس سے ارفہ کی دونوں آنکھیں مکمل طور پر ضائع ہو گئیں ۔

ہارون پاشا نے مزید کہا کہ کشمیر ایشو پر ہمیں اکٹھے ہو کر آواز کو بلند کرنا ہوگا اور کشمیریوں پر ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا ۔ اس کے لئے ہمیں تمام حربے بروئے کار لانا ہوں گے ۔

 

 

Related Posts