loader

پی سی بی اينٹی کرپشن يونٹ نےعمراکمل کےفکسنگ کےمعاملےکی انکوائری شروع کردی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 25 Feb, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

اینٹی کرپشن ہونٹ نے عمر اکمل کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کو فرانزک کیلئے بھجوادیا ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے ميچ ميں3 جگہ اسپاٹ فکسنگ کرنا تھی۔ عمر اکمل کے خلاف ثبوت موبائل فونزمیں موجود ہیں۔ عمراکمل کی ٹیلی فون کالز اور پیغامات کا فرانزک ہوگا اور فرانزک ٹیسٹ کے بعد حتمی چارج شیٹ تیار کی جائے گی۔ چارج شیٹ، فرانزک رپورٹ اور اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کےتحت ہوگی۔ عمر اکمل کو پی سی بی نے پچھلے ہفتے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ان پر جو الزامات ہیں، اس سے متعلق وہ جواب دیں۔ عمر اکمل کی سرگرمیوں سے متعلق بھی جواب مانگا گیا ہے۔ عمر اکمل پر جرم ثابت ہونے پر ان پر 2 سے 5 سال کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ عمر اکمل کو آرٹیکل اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کیا گیا، پی سی بی یہ طے کرے کہ کسی بھی فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کرنا ہے یا فریق کسی بھی فوجداری جرم میں ملوث ہو جس میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہو یا پھر کوئی الزام عائد کیا گیا ہو۔

 

Related Posts