loader

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 26 Feb, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اورکمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج رہے ہیں، لندن سے ہمیں نوازشریف کےکسی آپریشن کی اطلاع نہیں اور 16ہفتے گزرنے کے باوجود وہ اب تک کسی اسپتال میں نہیں داخل ہوئے، نوازشریف کے ذاتی معالج نے بھی حکومت سے رابطہ برقرار نہیں رکھا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی نے3دن تک اجلاس کیے اورمیڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا جبکہ میڈیکل بورڈ نے بھی نوازشریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کااظہارکیا، توسیع مسترد ہونے سے نوازشریف کی ضمانت منسوخ ہوجائے گی اور انہیں اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت میں درخواست دیں گے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف لندن میں اسپتال نہیں گئے تو اس کا مطلب ہے ان کی صورتحال سنجیدہ نہیں، لندن سے ہمیں وہی رپورٹس بھیجی گئی ہیں جو ان کے باہر جانے سے پہلے کی ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا تھا نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجیں، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ ان کا پاکستان میں علاج ممکن ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف نے بیگم شمیم کو لندن بلا کر پیغام دیدیا اب وہ واپس نہیں آئیں گے، ہم نے ذاتی معالج کی رپورٹس پر فیصلے نہیں کرنے، پنجاب کابینہ کا فیصلہ 100فیصد قانونی اور اخلاقی ہے۔

 

Related Posts