loader

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 26 Feb, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث جمعرات سے ہفتہ تک طوفانی اور تیز بارشیں ہوں گی جب کہ بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔اس حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے طوفانی اور تیز بارشوں کاالرٹ جاری کر دیا اور ڈویژنل کمشنرز راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال سمیتکو 22 ڈپٹی کمشنر ز کو بھی تیز بارش کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ تک طوفانی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔


 

Related Posts