loader

کوئی آپ کے جسم پر تھوکتا بھی نہیں ہے، خلیل الرحمان قمرماروی سرمد پر برس پڑے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 04 Mar, 2020
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

اپنا جسم دیکھو جا کے، تھوکتا نہیں ہے کوئی آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد بطور مہمان گفتگو کا حصہ تھے جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔ جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا فیض محمد بھی بطور مہمان اس گفتگو کا حصہ تھے۔ دوران گفتگو تلخ کلامی کا سلسلہ اس وقت جاری ہوا جب مصنف خلیل الرحمان قمر اپنی بات مکمل کر رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹ کر ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا اپنا مخصوص نعرہ لگایا جس پر خلیل الرحمان قمر آپے سے باہر ہو گئے اور خاتون تجزیہ کار پر لفظوں کی فوج کشی کر دی۔ خلیل الرحمان قمر نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ماروی سرمد کو گھٹیا اور بے حیا عورت قرار دے دیا۔ خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو الو کی پٹھی، بدتمیز اور گھٹیا عورت کہا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ امریکہ میں تحقیق کر رہی ہے، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہے؟ تیری ایسی کی تیسی، تیرا جسم ہے کیا؟ کوئی تھوکتا تک نہیں اس پر، شکل دیکھ جا کر اپنی۔ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے، اور اس وقت یہ موضوع ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں خلیل الرحمان قمر کے نامناسب رویے پر تنقید ہو رہی ہے وہاں ان کے حمایتی بھی سرگرم عمل ہیں اور ان کے اس اقدام پر خوب داد دے رہے ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹیلی ویژن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صحافی نصراللہ ملک نے تجزہ کار ماروی سرمد کے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے نا مناسب واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔ 

Related Posts