loader

حکومت ٹیکسٹائل شعبے کو مناسب قیمت پر گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئےکوشاں ہے:عبدالرزاق دائود

  • Created by: editor
  • Published on: 05 Mar, 2020
  • Category: Business / Business
  • Posted By: Editor

Post Info

تجارت اور ٹیکسٹائل کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کو مناسب قیمت پر گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں مثالی ترقی دیکھی گئی ہے۔مشیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات میں تیرہ فیصد اضافہ تاجروں اور برآمد کنندگان کی کامیابی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئرز برآمد کرنے میں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروباری مواقع کی تلاش شروع کر دی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرح منافع سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا تاکہ ملک میں صنعتوں کو ترقی دی جاسکے. 

Related Posts