loader

ملک کے بالائی علاقوں ميں بارش اور برفباری کے باعث جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 05 Mar, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

ملک کے بالائی علاقوں ميں بارش اور برفباری کے باعث جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برفباری سے موسم سرد ہوگيا۔ اوکاڑہ، ٹوبہ ٹيک سنگھ، بورے والا، ساہيوال، ایبٹ آباد، حویلیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تين روز تک بارش اور برفباری جاری رہ سکتی ہے۔ چمن اور گردونواح ميں بارش جبکہ کوژک ٹاپ کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے۔ بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ اٹک اور گردونواح ميں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئيں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ لاہور ميں گزشتہ رات سے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر ميں مزید دو روز تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ پنڈی بھٹياں اور گردونواح ميں موسلادھار بارش کے باعث 11 فيڈرز ٹرپ کرگئے جس سے 200 سے زائد دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 

Related Posts