loader

طوفانی بارش، ہوائیں، اسلام آباد تک موسمی صورتحال خطرناک قرار،الرٹ جاری۔

  • Created by: editor
  • Published on: 06 Mar, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

پنجاب بھر میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا جبکہ لاہور سے اسلام آباد تک موسمی صورتحال کو خطرناک قرار دےد یا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارش اور تیز ہوا کا سلسلہ جاری ہے ۔شورکوٹ، ظفر وال،منچن آباد ،شکرگڑھ،ٹنڈوالہ اور اوکاڑہ میں بارش نے موسم سرد کر دیا جبکہ رحیم یار خان،دادو،پاکپتن،ہارون آباد،سیہون ،کشمور میں بارش اور ژالہ باری نے جاتی سردی کے قدم روک دیے ہیں۔ اس کے علاوہ خوشاب،رینالہ خورد،نوشہرہ ورکاں، جلالپور پیروالہ،ننکانہ صاحب،الہ یار،بہاولپور،شیخوپورہ، لودھراں،حافظ آباد،صفدر آباد،فیصل آباد،شجاع آباد،کامونکی،وزیرآباد،چیچہ وطنی،پسرور،گجرات، کلر کہار اور وہاڑی میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ بارش کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والی متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیاہے۔کراچی سے لاہور آنے والی پروازوں پی اے 404 اور ای آر 524 کو اسلام آباد اتار لیا گیا ہے جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 738 کا رخ بھی اسلام آباد موڑ دیا گیا،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 کو پرواز سے روک دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 244 کو بھی روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز او ڈی 131 کو لینڈنگ میں مشکلات کت باعث اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ 

Related Posts