loader

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنےکی پیش گوئی کردی۔

  • Created by: editor
  • Published on: 12 Mar, 2020
  • Category: News / Weather
  • Posted By: Editor

Post Info

حکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جاری بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہا ۔ شمالی وزیرستان میں بھی بادل برس رہے ہیں۔لاہور میں کالی گھٹائوں کا راج جبکہ جہلم میں مسلسل دس گھنٹے بارش سے علاقہ جل تھل ہو گیا ۔ ننکانہ صاحب میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔پشاور میں وقفے وقفے سے بارش ہو ئی ہے جو جمعہ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ۔ لیہ، کوٹ سلطان اور فتح پور میں بھی گزشتہ رات سے بادل برس رہے ۔اٹک، پنڈی گھیب، فتح جنگ اور حسن ابدال میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بادل برسیں گے جب کہ ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں موسلادھار بارش سے طغیانی کا خدشہ ہے۔مری میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا ،مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ۔ مری محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتہ کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک/ تیزہوائوں کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

 

Related Posts