loader

سعودی عرب میں کروناوائرس کا شکار ہونے والے تین افراد صحتیاب ہوگئے۔

  • Created by: editor
  • Published on: 16 Mar, 2020
  • Category: International / International
  • Posted By: Editor

Post Info

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے تین افراد رو بہ صحت ہوگئے ہیں اور ایک سو متاثرہ افراد کا ابھی علاج جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق کی تھی۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی تھی۔سعودی عرب نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے ضمن میں تمام بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لیے معطل کردیں،وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،البتہ غیر معمولی کیس اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔

 

Related Posts