loader

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 17 Mar, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کرنے سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ اجلاس میں بجٹ کا اسٹریٹیجی پیپر پیش ہوگا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ 21۔2020 کے خدو خال پر بریفنگ دیں گے جبکہ پاور ڈویژن بجلی و گیس پر بریفنگ دے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 183 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

Related Posts