loader

وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے متعلق اہم ملاقات۔

  • Created by: editor
  • Published on: 17 Mar, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے باعث مذہبی امور محدود کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم ہائوس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائوں کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کرونا کے باعث مذہبی امور محدود کرنے کے لئے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔ وزیراعظم کی درخواست پر مولانا طارق جمیل مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی بغیر ہاتھ ملائے نہایت عقیدت کے ساتھ سینے پر ہاتھ رکھ کر مولانا طارق جمیل کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔ تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ مصافحہ ہمارے کلچر کا بہت اہم حصہ ہے مگر کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فی الحال اس عمل سے دور رہنا ہوگا۔ 

Related Posts