loader

مساجد بند نہیں ہونگی، قوموں پر آزمائش آتی ہیں، سرخرو ہونگے: عثمان بزدار

  • Created by: editor
  • Published on: 17 Mar, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے ملاقات کی۔ علماء کرام نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے علماء کرام سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں مساجد بند نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب نے سب سے پہلے 3 جنوری کو کورونا وائرس کے معاملے پر وفاق کو خط لکھا اور صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ صحت میں کنٹرول روم قائم کیا۔ وائرس پر اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کی جس کے اجلاس تواتر سے جاری ہیں۔ محکمہ صحت کو فی الفور ضروری ساز و سامان کیلئے 24 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے۔ محکمہ صحت کیلئے مزید ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وائرس کی تشخیص کیلئے مزید 10 ہزار کٹس منگوائی جا رہی ہیں۔ ایک لاکھ لوگوں کیلئے ایک ہفتے کے اندر کورونا علاج کی سہولت گاہ قائم کی جا سکتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ پریشان نہ ہوں، احتیاط کریں۔ قوموں پر آزمائش آتی ہے، انشاء اللہ سرخرو ہوں گے۔ علماء کرام کی تجاویز اور سفارشات کی قدر کرتے ہیں۔ ہر کھانسی بخار کورونا نہیں۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانیوالے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کررہے ہیں۔ موجودہ حالات میں عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سابق گورنر سرحد (خیبر پی کے) لیفٹیننٹ جنرل (ر) افتخار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

Related Posts