loader

لاک ڈاؤن میں نرمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کروانےکا حکم۔

  • Created by: editor
  • Published on: 11 May, 2020
  • Category: News / News
  • Posted By: Editor

Post Info

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی اداروں کو لاک ڈاون ایس اوپیز سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ناجائزفائد ہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاون میں نرمی کی۔کرونا کے خطرات بدستورموجود ہیں سب کو احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب نے تفصیلی مشاورت کے بعد نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ تاجربرادری اور عوام کرونا سے بچائو کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔ انہوںنے متنبہ کیاکہ جو کاروباری ادارے اور انڈسٹریل یونٹس ایس او پیزپرعمل نہیں کریں گے انکے خلاف ایکشن ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے ارتکاب کرنے والے اداروں کی اجازت منسوخ کردی جائے گی ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے لئے اقدامات پر کاربند ہے۔ صوبہ بھر میں کرونا کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔ وفاق کی رہنمائی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے میلسی لنک کینال میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، جان کر بہت دکھ ہوا ہے ۔ 

Related Posts