loader

شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار۔

  • Created by: editor
  • Published on: 13 Jun, 2020
  • Category: Sports / Sports
  • Posted By: Editor

Post Info

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ جمعرات سے ان کی طبیعیت خراب تھی اور جسم میں شدید درد تھاجس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اورمیرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ شاہد آفریدی نے اپنی صحتیابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 اموات ہوئیں اور ریکارڈ 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Related Posts