loader

وہ قابل تعریف کام جو سشانت نے خود کشی کرنے سے قبل کیا۔

  • Created by: editor
  • Published on: 20 Jun, 2020
  • Category: Showbiz / Showbiz
  • Posted By: Editor

Post Info

بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔اداکار کی موت کے بعد ان کی زندگی کے کئی پہلو سامنے آئے ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت نے سب کو حیران اور پریشان کردیا ہے۔سشانت کی پراسرار موت نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر طرح طرح کے نظریات اور قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، ایک رپورٹ میں سشانت کی زندگی کے آخری لمحات سے متعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے اس کے عملے سے بیانات لئے۔ اطلاعات کے مطابق اداکار نے اپنی موت سے تین دن قبل اپنے منیجروں اور عملے کی تمام تنخواہیں ادا کیں۔اور اس بات کو یقینی بنایا کہ عملے کی کسی فرد کی تنخواہ نہیں رہتی،سب لوگوں کی تنخواہیں کلئیر کیں۔ سشانت کے ایک منیجر نے بھی ایک بیان دیا۔اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ مقتول نے خودکشی کرنے سے تین دن قبل ہی تمام منیجروں کو ادائیگی کی تھی۔عملے نے مزید بتایا کہ سشانت گذشتہ 10 دن سے بہت تناؤ اور پریشان تھا۔ عملے نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 3 دن سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اس نے کسی سے بات کرنا چھوڑ دی اور عملے سے کہا کہ وہ اپنے نوکروں اور باورچیوں کی تنخواہ نہیں دے سکے گا۔ خیال رہے کہ اداکار کی خودکشی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے جمعرات کو سشانت راجپوت کے بزنس منیجر اور ان کی پی آر ٹیم کے بیانات بھی قلمبند کیے۔باندرا کے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ہدایتکار شیکھر کپور کو بلایا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے لئے اداکار اور یش راج فلمز کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی بھی طلب کرلی ہے۔سشانت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں وسیع پیمانے پر اقربا پروری کا معاملہ بھی زور پکڑ رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہندی سنیما میں کامیابی کے اسٹار کے بچوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ادکار کی موت کے بعد لوگ کرن جوہر ، سلمان خان اور دوسرے پروڈکشن ہاؤسز پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ 

Related Posts