loader

جوبائیڈن، باراک اوبامہ، بل گیٹس،جیف بروز اورایپل سمیت دنیا کی اہم ترین شخصیات کے ٹوئٹراکاﺅنٹس ہیک۔

  • Created by: editor
  • Published on: 16 Jul, 2020
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن‘سابق صدر باراک اوبامہ ‘مائیکرسافٹ کے بانی بل گیٹس‘ ایمازون کے مالک جیف بروز اور موبائل فون کمپنی ایپل سمیت دنیا کی اہم ترین شخصیات اور کمپنیوں کے ٹوئٹراکاﺅنٹس ہیک ہوگئے. ہیکرزنے اکاﺅنٹس واپس کرنے کے لیے ”بٹ کوائن“میں تاوان مانگا ہے‘بتایا گیا ہے کہ دنیا کی نامور ترین شخصیات کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس ہیک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن‘بارک اوبامہ‘ ارب پتی بل گیٹس‘جیف بروز‘ایپل موبائل ‘اور ریپر کین ویسٹ شامل ہیںشائع ہونے والی ٹوئیٹس میں ”بٹ کوائن“ کی صورت میں تاوان مانگا گیا ہے.امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر معاملے کی واضح وجوہ کا پتا نہیں لگ سکا مسئلے کی سطح اور تناسب سے لگتا تھا کہ معاملہ کسی ایک اکاﺅنٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے‘اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی ایک اِی میل میں ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا.چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا گیا لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ اکاﺅنٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری تھیں ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں”کرپٹو کرنسی“سے متعلق ٹوئیٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئیٹ سامنے آیا‘امیزون کے بانی جیف بزوز اور اوبر اور ایپل کے کارپوریٹ اکاﺅنٹس بھی متاثر دکھائی دیے‘بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فوری رد عمل ظاہر نہیں کیاجب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے.ادھر برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اس کے بعد کچھ دیر تک ٹوئٹر کی دنیا بھر سروسزکو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ‘سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے اکاﺅنٹس کو ہیکرز نے نشانہ بنایا اور ان اکاﺅنٹ سے جاری کیے گئے پیغامات سے بٹ کوائن کے ذریعے تاوان مانگا گیا.ٹیسلا اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کی ٹویٹ سے سب سے پہلے یہ پیغام آیا جس میں کہا گیا کہ میں بہت خوش ہوں اور جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا اور یہ میں صرف اگلے تیس منٹ کروں گاحالانکہ دونوں اکاﺅنٹس سے بٹ کوائن والی ٹویٹس فوراً حذف کر دی گئی تھیں لیکن مسلسل اسی نوعیت کی دوسری ٹویٹس بھی کی جا رہی تھیں. 

Related Posts