loader

متحدہ عرب امارات کا مریخ کےلیے پہلا خلائی مشن روانہ۔

  • Created by: editor
  • Published on: 20 Jul, 2020
  • Category: Technology / Technology
  • Posted By: Editor

Post Info

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے تاریخی مشن’’ال امل ‘‘ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہوگیا۔ ال امل بھیجنے کے بعد یو اے ای مریخ پر غیرانسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔ اس حوالے سے امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔ اس موقع پر عوام کے لیے برج خلیفہ پر اماراتی مریخ مشن کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی دکھایا گیا۔ سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام "ال امل "یعنی امید رکھا گیا ہے، اس 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔امارت کا مریخ پر پہلا غیر انسانی مشن ’امید‘ روانہ ہوگیا متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی 687 روز تک گردش کرے گا۔ مدار میں اس کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا۔ واضح رہے کہ اس مشن کو 14 جولائی کو روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے اب روانہ کیا گیاہے۔ 

Related Posts