loader

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک کو آخری وارننگ، بیگو پرپابندی عائد۔

  • Created by: editor
  • Published on: 21 Jul, 2020
  • Category: News / Social
  • Posted By: Editor

Post Info

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کوحتمی وارننگ جاری کردی، غیر اخلاقی مواد دکھانے پرلائیوسٹریمنگ ایپ بیگو پربھی فوری پابندی عائد کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی کا بیگو اور ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی موادکے خلاف ایکشن ، پی ٹی اے نے معروف سوشل میڈ یا ایپ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کردی جبکہ ، لائیوسٹریمنگ ایپ ’بیگو‘ کو پاکستان میں بند کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد کی جانب سے فحش،غیر اخلاقی اور نا مناسب ویڈیوز دکھانے پر شکایات درج کرائی گئی ہیں ،تاہم وارننگ پر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے۔ 

Related Posts